Surah Sad Ayat 62 (38:62)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِﭤ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کہیں گے: ہمیں کیا ہوا کہ ہم ان مردوں کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم برا شمار کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مَردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں بُرا سمجھتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور وہ کہیں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کفار جہنم میں غریب مسلمانوں کو نہ دیکھیں گے تو کفار کے سردار کہیں گے :ہمیں جہنم میں وہ غریب مسلمان نظر کیوں نہیں ا رہے جنہیں ہم دنیا میں برے لوگوں میں شمار کرتے تھے اور انہیں ہم اپنے دین کا مخالف ہونے کی وجہ سے شریر کہتے تھے اور غریب ہونے کی وجہ سے انہیں حقیر سمجھتے تھے پھرکہیں گے کہ کیا ہم نے انہیں مذاق نہ بنالیاتھا جبکہ حقیقت میں وہ ایسے نہ تھے اوروہ دوزخ میں آئے ہی نہیں ہیں نیزہمارا ان کے ساتھ استہزاء کرنا اور ا ن کا مذاق اڑانا باطل اور غلط تھا یا ہماری آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئی تھیں اس لئے وہ ہمیں نظر نہ آئے ۔دوسری ایت کے اخری حصے کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ یا ان کی طرف سے ہماری آنکھیں پھر گئیں اور دنیا میں ہم ان کے مرتبے اور بزرگی کو نہ دیکھ سکے۔ (خازن ص تحت الایۃ: ۶۲-۶۳ ۴ / ۴۵ ملخصا) اس سے معلوم ہوا کہ کفار جہنم میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے اور دنیا کی باتیں بھی یا دکریں گے۔