Surah Az Zumar Ayat 1 (39:1)
The Troops · Juz 23 · Makki
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکتاب کانازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکتاب اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے۔
Tafseer (Urdu)
{تنزیل الكتب: کتاب کانازل فرمانا۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اس کتاب قران پاک کو نازل فرمانا اس اللہ تعالی کی طرف سے ہے جو عزت والا حکمت والا ہےکسی اور کی طرف سے ہر گز نہیں جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں کہ اسے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنے پاس سے بنا لیا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ یہ کتاب قران کریم اور خصوصا اس مبارک سورت کو نازل کرنے والا اللہ تعالی ہے لہذا تم اسے غور سے سنو اور ا س کے احکامات پر عمل کرو کہ یہ کتاب عزیز اسے بھیجنے والا عزیزاسے لے کر انے والا فرشتہ عزیز اور جس پر نازل ہوئی وہ بھی عزیز ہے۔( روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۱ ۸ / ۶۸)