Surah Az Zumar Ayat 2 (39:2)
The Troops · Juz 23 · Makki
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَﭤ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کی عبادت کرواسی کے بندے بن کر۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کو پوجو نرے اس کے بندے ہوکر۔
Tafseer (Urdu)
{انا انزلنا الیك الكتب بالحق: بیشک ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری۔} یعنی اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ کی طرف یہ کتاب اتاری اور اس میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ حق ہے اس میں کوئی شک نہیں اور وہ حتمی طور پر عمل کے قابل ہے اور اپ اللہ تعالی کی وحدانیت پر قائم رہتے ہوئے اخلاص کے ساتھ اس کی عبادت کرتے رہیں ۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس ایت میں خطاب اگرچہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ہے لیکن اس سے مراد اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت ہے۔(روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۲ ۸ / ۶۹ جلالین الزمر تحت الایۃ: ۲ ص۳۸۵ ملتقطا) اللہ تعالی کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنی چاہئے: اس ایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنی چاہئے کہ اس میں نہ شرک کا کوئی شائبہ ہو اور نہ ہی اس میں ریا کاری کا کوئی عمل دخل ہو اور جو لوگ اخلاص کے ساتھ عبادت کرتے ہیں ان کے بارے میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’الا الذین تابوا و اصلحوا و اعتصموا بالله و اخلصوا دینهم لله فاولىك مع المؤمنین-و سوف یؤت الله المؤمنین اجرا عظیما‘‘(النساء:۱۴۶) ترجمہ کنزالعرفان: مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کرلی اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا اور اپنا دین خالص اللہ کے لئے کرلیا تو یہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور عنقریب اللہ مسلمانوں کو بڑا ثواب دے گا۔