Surah Az Zumar Ayat 13 (39:13)
The Troops · Juz 23 · Makki
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے بھی اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اس ایت کاشان نزول یہ ہے کہ کفار قریش نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا تھا کہ آپ اپنی قوم کے سرداروں اور اپنے رشتہ داروں کو نہیں دیکھتے جو لات و عزی کی پوجاکرتے ہیں ۔ ان کے رد میں یہ آیت نازل ہوئی اور اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اپ ان مشرکین سے فرمادیں’’اگر بالفرض مجھ سے اللہ تعالی کے حکم کی نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب عزوجل سے ایک بڑے دن یعنی قیامت کے عذاب کا ڈر ہے۔(مدارک الزمر تحت الایۃ: ۱۳ ص۱۰۳۳ تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ: ۱۳ ۱۰ / ۶۲۳ ملتقطا) مراد یہ ہے کہ میں خدا کے عذاب سے بچنے کی کوشش کروں یا اباو اجداد کی مخالفت سے بچوں ۔ وہ اباو اجداد جو اللہ کے عذاب سے بچا نہیں سکتے۔