Surah Az Zumar Ayat 14 (39:14)
The Troops · Juz 23 · Makki
قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :میں اللہ ہی کی عبادت کرتاہوں خالص اس کا بندہ ہوکر۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ میں اللہ ہی کو پوجتا ہوں نرا اس کا بندہ ہوکر۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کے مشرکین سے فرما دیں کہ میں کسی اور کی عبادت نہیں کرتا بلکہ خالص اللہ تعالی کا بندہ ہو کر صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں اوراے کفار! تم اللہ تعالی کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو ۔جب مشرکین نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا کہ اپ نے اپنے اباو اجداد کے دین کی مخالفت کر کے نقصان اٹھایا تو اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں : بیشک حقیقت میں نقصان اٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنے گھروالوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا کہ خود گمراہی اختیار کرکے اور گھر والوں کو گمراہی میں مبتلا کر کے ہمیشہ کے لئے جہنم کے مستحق ہوگئے اور جنت کی ان عالیشان نعمتوں سے محروم ہوگئے جو ایمان لانے پر انہیں ملتیں ۔سن لو! یہی کھلا نقصان ہے۔ یاد رہے کہ یہ جو فرمایا گیا: ’’تم اللہ تعالی کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو‘‘ اس میں شرک کی اجازت نہیں بلکہ انتہائی غضب کا اظہار ہے۔(خازن الزمر تحت الایۃ: ۱۴-۱۵ ۴ / ۵۱ مدارک الزمر تحت الایۃ: ۱۴-۱۵ ص۱۰۳۳ روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۱۴-۱۵ ۸ / ۸۷ ملتقطا)