Surah Az Zumar Ayat 20 (39:20)
The Troops · Juz 23 · Makki
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌۙ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ۬ؕ-وَعْدَ اللّٰهِؕ-لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariلیکن اپنے رب سے ڈرنے والوں کیلئے بلند محلات ہیں جن کے اوپر (مزید) بلند محلات بنے ہوئے ہیں ۔ان کے نیچے نہریں بہتی ہیں ،یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanلیکن جو اپنے رب سے ڈرے ان کے لیے بالا خانے ہیں ان پر بالا خانے بنے ان کے نیچے نہریں بہیں اللہ کا وعدہ اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا۔
Tafseer (Urdu)
{لكن الذین اتقوا ربهم: لیکن جو اپنے رب سے ڈرے۔} اس ایت میں متقی اور پرہیزگار اہل ایمان کا حال بیان کرتے ہوئے فرمایا: لیکن اپنے رب عزوجل سے ڈرنے والوں اور ا س کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والوں کیلئے جنت کے بلند محلا ت ہیں جن کے اوپر مزیدبلند محلات بنے ہوئے ہیں جو ان سے زیادہ بلند ہیں ۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہیں یہ اللہ عزوجل کا وعدہ ہے اور اللہ تعالی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔( خازن الزمر تحت الایۃ: ۲۰ ۴ / ۵۲) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک جنتی لوگ اپنے مقامات میں فرق کے باعث اپنے سے اوپر بالاخانے والوں کو ایسے دیکھیں گے جس طرح افق میں مشرق یا مغرب کی جانب کسی روشن ستارے کو دیکھتے ہوں ۔صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم وہ تو انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی منزلیں ہیں دوسرے وہاں کیسے پہنچ سکتے ہیں !ارشاد فرمایا: ’’کیوں نہیں وہ لوگ پہنچ سکیں گے جو اللہ تعالی پر ایمان لائے اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی تصدیق کی۔(بخاری کتاب بدء الخلق باب ما جاء فی صفۃ الجنۃ وانہا مخلوقۃ ۲ / ۳۹۳ الحدیث: ۳۲۵۶)