Surah Az Zumar Ayat 24 (39:24)
The Troops · Juz 23 · Makki
اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گا (وہ نجات پانے والوں کی طرح ہوسکتا ہے؟) اور ظالموں سے فرمایا جائے گا: اپنے کمائے ہوئے اعمال کا مزہ چکھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا وہ جو قیامت کے دن بُرے عذاب کی ڈھال نہ پائے گا اپنے چہرے کے سوا نجات والے کی طرح ہوجائے گا اور ظالموں سے فرمایا جائے گا اپنا کمایا چکھو ۔
Tafseer (Urdu)
{افمن یتقی بوجهه سوء العذاب یوم القیمة: تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گا۔} اللہ تعالی نے ان لوگوں پر دو چیزیں لازم فرمادیں جن کے دل (اللہ تعالی کے ذکر سے) سخت ہو گئے(1) دنیا میں گمراہی۔اس کا ذکر اوپر والی ایت میں ہوا(2)اخرت میں شدید عذاب۔اس کا ذکر اس ایت میں ہے اورایک قول یہ ہے کہ اس ایت میں جس کا ذکر ہے ا س سے مراد وہ کافر ہے جس کے ہاتھ گردن کے ساتھ ملا کر باندھ دیئے جائیں گے اور اس کی گردن میں گندھک کا ایک جلتا ہوا پہاڑ پڑا ہوگا جو اس کے چہرے کوبھون ڈالتا ہوگا اس طرح اسے اوندھا کرکے آتش جہنم میں گرایا جائے گا۔ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کو ڈھال بنا کر اس کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گاوہ اس مومن کی طرح ہوسکتا ہے جو عذاب سے مامون اور محفوظ ہوہرگز نہیں ۔ اور ظالموں سے جہنم کے خازن کہیں گے :دنیا میں جو کفر سرکشی اختیار کی تھی اب اس کا وبال و عذاب برداشت کرو۔(تفسیرکبیر الزمر تحت الایۃ: ۲۴ ۹ / ۴۴۸ خازن الزمر تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۵۴ ملتقطا)