Surah Az Zumar Ayat 25 (39:25)
The Troops · Juz 23 · Makki
كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا تو ان کے پاس وہاں سے عذاب آیا جہاں سے انہیں خبر نہ تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے اگلوں نے جھٹلایا تو انھیں عذاب آیا جہاں سے انھیں خبر نہ تھی۔
Tafseer (Urdu)
{كذب الذین من قبلهم: ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح اپ کی قوم نے اپ کو جھٹلایا اسی طرح کفار مکہ سے پہلے کافروں نے بھی اپنے رسولوں کو جھٹلایا تو ان کے پاس وہاں سے عذاب آیا جہاں سے عذاب آنے کا انہیں خطرہ بھی نہ تھا اور وہ غفلت میں پڑے ہوئے تھے۔ اللہ تعالی نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مز ہ چکھایا کہ کسی قوم کی صورتیں مسخ کیں کسی کو زمین میں دھنسایا کسی کو قتل اور جلا وطنی میں مبتلا کیاکسی پر پانی کا طوفان بھیجا اور کسی پر پتھر برسائے اور بیشک آخرت کا جوعذاب ان کے لئے تیار کیا گیا ہے وہ دنیا کے سب عذابوں سے بڑاہے۔ اگر وہ اس بات کو جان لیتے اور تکذیب کرنے کی بجائے ایمان لے آتے تو ان کیلئے بہترہوتا۔(خازن الزمر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۴ / ۵۴ مدارک الزمر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ص۱۰۳۶ روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۸ / ۱۰۱ ملتقطا) ایت ’’ كذب الذین من قبلهم‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں ۔ (1)… غفلت بھی کفار کے عیوب میں سے ایک عیب ہے یعنی سرکشی کرنا اور انجام سے بے خبر رہنا۔ (2)… کبھی بد عملی کی سزا دنیا میں بھی مل جاتی ہے مگر یہ سزا اخرت کی سزا پر اثر انداز نہ ہوگی بلکہ وہ سزا پوری پوری علیحدہ ہے۔