Surah Az Zumar Ayat 27 (39:27)
The Troops · Juz 23 · Makki
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان فرمائی تاکہ وہ نصیحت حاصل کرلیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی کہاوت بیان فرمائی کہ کسی طرح انہیں دھیان ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد ضربنا للناس فی هذا القران من كل مثل: اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان فرمائی۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں وہ تمام مثالیں بیان فرمائی ہیں جن کی اپنے دین کے معاملے میں غور کرنے والے کو ضرورت ہے تاکہ وہ (انہیں پڑھ اور سن کر) نصیحت قبول کریں ۔( بیضاوی الزمر تحت الایۃ: ۲۷ ۵ / ۶۵) قران پاک میں سب کی ضرورتوں کا لحاظ رکھا گیاہے: یادرہے کہ قران کریم میں دلائل مثالیں بشارت ڈرانا عشق الہی اور نعت مصطفی سب ہی مذکور ہیں کیونکہ قران پاک ساری دنیا کے لئے ایا ہے اورہر جگہ اور علاقے کے لوگوں کی طبیعتیں مختلف ہیں ان میں سے کوئی دلائل سے مانتا ہے کوئی خوف سے کوئی لالچ سے کوئی عشق و محبت سےاس لئے قران پاک میں سب کی ضرورتوں کا لحاظ رکھا گیاہے۔