Surah Az Zumar Ayat 28 (39:28)
The Troops · Juz 23 · Makki
قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعربی زبان کا قرآن جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں تاکہ وہ ڈریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعربی زبان کا قرآن جس میں اصلاً کجی نہیں کہ کہیں وہ ڈریں ۔
Tafseer (Urdu)
{قرانا عربیا: عربی زبان کا قرآن۔} یعنی اس قران کی زبان عربی ہے اور یہ ایسا فصیح ہے کہ جس نے فصاحت و بلاغت کے ماہرترین افراد کو بھی اپنی مثل بنا لانے سے عاجز کردیا اور یہ ایات کے باہمی ٹکراو اور اختلاف سے پاک ہے اور اس لئے نازل ہوا تاکہ لوگ اللہ تعالی سے ڈریں اور کفر وتکذیب سے باز آئیں ۔( خازن الزمر تحت الایۃ: ۲۸ ۴ / ۵۴) قران پاک کی یہی شان بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’قل لىن اجتمعت الانس و الجن على ان یاتوا بمثل هذا القران لا یاتون بمثله و لو كان بعضهم لبعض ظهیرا‘‘(بنی اسرائیل:۸۸) ترجمہ کنزالعرفان: تم فرماؤ: اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو۔ اور فرماتا ہے: ’’ افلا یتدبرون القران-و لو كان من عند غیر الله لوجدوا فیه اختلافا كثیرا‘‘(النساء:۸۲) ترجمہ کنزالعرفان: تو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے اور اگریہ قران اللہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت زیادہ اختلاف پاتے۔