Surah Az Zumar Ayat 29 (39:29)
The Troops · Juz 23 · Makki
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍؕ-هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًاؕ-اَلْحَمْدُ لِلّٰهِۚ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ نے ایک غلام آدمی کی مثال بیان فرمائی جس میں کئی بداخلاق آقا شریک ہوں اور ایک ایسا غلام مرد ہو جو خالص ایک ہی کا غلام ہو۔ کیا دونوں کا حال ایک جیسا ہے ؟ سب خوبیاں اللہ کیلئے ہیں بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے ایک غلام میں کئی بدخو آقا شریک اور ایک نرے ایک مولیٰ کا کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے سب خوبیاں اللہ کو بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے۔
Tafseer (Urdu)
{ضرب الله مثلا: اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے ایک مثال بیان فرما کر مومن اور کافر میں فرق بیان فرمایا ہے ۔اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کے سامنے ایک مثال بیان فرمائیں اور ان سے دریافت فرمائیں کہ تم اس مرد کے بارے میں کیا کہتے ہوجو کئی بد اخلاق اقاوں کا غلام ہو اور وہ اقا اپس میں اختلاف کریں اور ہر ایک دعوی کرے کہ یہ مرد میرا غلام ہےان میں سے ہر ایک آقا اسے اپنی طرف کھینچتا ہے اور اپنے اپنے کام بتاتا ہے وہ غلام حیران اور انتہائی پریشان ہے کہ کس کا حکم بجالائے اور کس طرح اپنے تمام آقاؤں کو راضی کرے اور خود اس غلام کو جب کوئی حاجت و ضرورت درپیش ہو تو کس آقا سے کہے اور ا س مرد کے بارے میں کیا کہتے ہوجو ایک ہی آقا کا غلام ہو وہ اخلاص کے ساتھ اس کی خدمت کرکے اسے راضی کرسکتا ہے اور جب کوئی حاجت پیش آئے تو اسی سے عرض کرسکتا ہے اس کو کوئی پریشانی پیش نہیں آتی۔ مجھے بتاو کہ ان دونوں غلاموں میں سے کس کا حال اچھا ہے (یقینا اسی غلام کا حال اچھا ہے جو صرف ایک اقا کا غلام ہے) تو یہی حال مومن اور کافر کا ہے کہ مومن ایک مالک کا بندہ ہے اسی کی عبادت کرتا ہے ا س لئے ا س کا حال اچھا ہے جبکہ مشرک جماعت کے غلام کی طرح ہے کہ اس نے بہت سے معبود قرار دے دیئے ہیں ا س لئے ا س کا حال برا ہے۔سب خوبیاں اللہ تعالی کیلئے ہیں جو اکیلا ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں بلکہ ان کفار میں اکثر یہ بات نہیں جانتے کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔(خازن الزمر تحت الایۃ: ۲۹ ۴ / ۵۵ ملخصا)