Surah Az Zumar Ayat 33 (39:33)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے اور وہ جس نے ان کی تصدیق کی یہی پرہیز گار ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے اور وہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی یہی ڈر والے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذی جآء بالصدق: اور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے۔} اس ایت میں صدق سے کیا مراد ہے اوراسے لانے والے اور ا س صدق کی تصدیق کرنے والے سے کیا مراد ہے اس بارے میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں ان میں سے 5قول درج ذیل ہیں (1)…حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں ’’صدق سے مراد اللہ تعالی کی وحدانیت ہے اور اسے لے کر تشریف لانے والے سے مراد رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں اور اس کی تصدیق کرنے والے بھی اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہی ہیں کہ اسے اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے مخلوق تک پہنچایا۔ (2)… صدق سے مراد قران پاک ہےاسے لانے والے جبریل امین علیہ السلام ہیں اور اس کی تصدیق کرنے والے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں ۔ (3) …حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم اور مفسرین کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ سچ لے کر تشریف لانے والے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں اور ا س کی تصدیق کرنے والے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہیں۔ (4)… سچ لے کر تشریف لانے والے سے مراد حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں اور تصدیق کرنے والے سے تمام مومنین مراد ہیں ۔ (5)… سچ لے کر تشریف لانے والے اور تصدیق کرنے والے سے ایک پوری جماعت مراد ہےتشریف لانے والے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہیں اور تصدیق کرنے والے سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی۔( خازن الزمر تحت الایۃ: ۳۳ ۴ / ۵۵-۵۶ تفسیرکبیر الزمر تحت الایۃ: ۳۳ ۹ / ۴۵۲ مدارک الزمر تحت الایۃ: ۳۳ ص۱۰۳۸ ملتقطا) {اولىك هم المتقون: یہی پرہیز گار ہیں ۔} یعنی وہ لوگ جن کے یہ اوصاف ہیں (جو اوپر بیان ہوئے) یہی اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کر کےبتوں سے بیزاری ظاہر کر کے اللہ تعالی کے فرائض کی ادائیگی اور اس کی نافرمانی سے اجتناب کر کے ا س کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں ۔(تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ: ۳۳ ۱۱ / ۶)