Surah Az Zumar Ayat 35 (39:35)
The Troops · Juz 24 · Makki
لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ اللہ ان سے ان کے برے کام مٹا دے جو انہوں نے کیے اور انہیں ان کا اجر دے ان اچھے کاموں پر جو وہ کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتاکہ اللہ ان سے اُتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انہیں اُن کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر جو وہ کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{لیكفر الله: تاکہ اللہ مٹا دے۔} امام محمد بن جریر طبری رحمۃاللہ تعالی علیہ اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ’’ان نیک بندوں کو اللہ تعالی نے ان کے نیک کاموں کی جزا دی ہے تا کہ اللہ تعالی دنیا میں کئے ہوئے ان کے وہ برے کام مٹا دے جن کا صرف ان کے رب تعالی کو علم تھا اور جو انہوں نے ظاہری طور پر برے کام کئےپھر ان سے توبہ و استغفار کی اور اللہ تعالی کی طرف رجوع کیا تو انہیں بھی مٹا دے ۔ یونہی انہوں نے دنیا میں اللہ تعالی کی رضا والے جو اچھے کام کئے تھے ان پر اللہ تعالی انہیں اجر و ثواب عطا فرمائے ۔(تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ: ۳۵ ۱۱ / ۶)