Surah Az Zumar Ayat 39 (39:39)
The Troops · Juz 24 · Makki
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌۚ-فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: اے میری قوم!تم اپنی جگہ پرکام کیے جاؤ، میں اپنا کام کرتا ہوں تو عنقریب تم جان لو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤا ے میری قوم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں تو آگے جان جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کی قوم کے وہ مشرک جنہوں نے بتوں کو معبود بنا لیا ہے اور وہ اللہ تعالی کی بجائے ان بتوں کی عبادت میں مصروف ہیں اور اپ کو ان بتوں سے ڈراتے ہیں اپ ان سے فرما دیں ’’اے میری قوم!اگر تم نہیں مانتے توتم اپنی جگہ پرکام کیے جاؤ اورمیری عداوت و دشمنی میں تم سے جو جو سازشیں اور حیلے ہوسکیں سب ہی کر گزرو اورمیں اپنا وہ کام کرتا ہوں جس پر مامور ہوں میری ذمہ داری دین قائم کرنا ہے اور اس میں اللہ تعالی میر احامی و ناصر اور مددگار ہے اور اسی پر میرا بھروسہ ہےبس عنقریب تم جان لو گے کہ رسوا کن عذاب کس پر اتا ہے اور کس پرہمیشہ کا عذاب اترتا ہے چنانچہ غزوہ بدر کے دن و ہ مشرکین رسوائی کے عذاب میں مبتلا ہوئے اور اخرت میں جہنم کے دائمی عذاب میں مبتلا ہوں گے۔( تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ: ۳۹-۴۰ ۱۱ / ۸-۹ خازن الزمر تحت الایۃ: ۳۹-۴۰ ۴ / ۵۶-۵۷ مدارک الزمر تحت الایۃ: ۳۹-۴۰ ص۱۰۳۹ ملتقطا)