Surah Az Zumar Ayat 45 (39:45)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِۚ-وَ اِذَا ذُكِرَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِذَا هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے توآخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے دل متنفر ہو جاتے ہیں اور جب اللہ کے سوا اوروں کا ذکر ہوتا ہے تو اس وقت وہ خوش ہوجاتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے دل سمٹ جاتے ہیں اُن کے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جب اُس کے سوا اَوروں کا ذکر ہوتا ہے جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا ذكر الله وحده: اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے۔} اس ایت میں مشرکین کے برے اعمال کی ایک اور قسم بیان کی جارہی کہ جب ایک اللہ عزوجل کا ذکر کیا جاتا ہے یعنی یہ کہ وہی تنہامعبودو مالک ہے تومنکرین اخرت کے دلوں میں ذکر خدا سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور وہ سینوں میں گھٹن محسوس کرتے ہیں نیز تنگ دل اور پریشان ہوتے ہیں اور ناگواری کے اثرات ان کے چہروں پر ظاہر ہوجاتے ہیں اور جب اللہ تعالی کی بجائے ان کے بتوں کا ذکر ہوتا ہے تو اس وقت خوش ہوتے ہیں اور دلوں میں بڑی فرحت محسوس کرتے ہیں یہ ان کی جہالت اور حماقت کی دلیل ہے کیونکہ اللہ تعالی کا ذکر تو سب سے بڑی سعادت تمام بھلائیوں کی بنیاد اور دلوں کی ٹھنڈک ہے جبکہ بے جان اور خسیس بتوں کا ذکر جہالت و حماقت ہے ۔