Surah Az Zumar Ayat 46 (39:46)
The Troops · Juz 24 · Makki
قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ اَنْتَ تَحْكُمُ بَیْنَ عِبَادِكَ فِیْ مَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم عرض کرو: اے اللہ !آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے!ہرپوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے! تو اپنے بندوں میں اس چیز کا فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم عرض کرو اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے نِہاں اور عِیاں کے جاننے والے تو اپنے بندوں میں فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم عرض کرو۔} مشرکین کی خراب عقل پر دلالت کرنے والا عجیب و غریب معاملہ بیان کرنے کے بعد اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ایک عظیم دعا تعلیم فرمائی ہے اس دعا میں پہلے اللہ تعالی کی قدرت تامہ کا ذکر ہے اور اس کے بعد کامل علم کا بیان ہےاس کے بعد فرمایا کہ اس طرح عرض کرو’’ اے اللہ! عزوجل مشرکین کی توحید سے نفرت اور شرک سنتے وقت کی خوشی معروف ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اس پر ا تنے مضبوطی سے قائم ہیں کہ تیرے سوا کوئی بھی ان کے فاسد عقیدے اور باطل مذہب کو زائل نہیں کر سکتا۔( تفسیرکبیر الزمر تحت الایۃ: ۴۶ ۹ / ۴۵۷) دعا قبول ہونے کے لئے پڑھی جانے والی ایت: زیر تفسیر ایت کے بارے میں حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ یہ آیت پڑھ کر جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔ (مدارک الزمر تحت الایۃ: ۴۶ ص۱۰۴۱) لہذا جب بھی کوئی دعا مانگیں تو اس سے پہلے مذکورہ بالا ایت پڑھ لیں ان شاءاللہ دعا قبول ہو گی۔