Surah Az Zumar Ayat 50 (39:50)
The Troops · Juz 24 · Makki
قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان سے پہلوں نے بھی ایسے ہی بات کہی تھی تو ان کی کمائیاں ان کے کچھ کام نہ آئیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے اگلے بھی ایسے ہی کہہ چکے تو اُن کا کمایا ان کے کچھ کام نہ آیا۔
Tafseer (Urdu)
{قد قالها الذین من قبلهم: ان سے پہلوں نے بھی ایسے ہی بات کہی تھی۔} یعنی کفار مکہ سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں انہوں نے بھی یہ بات کہی تھی کہ ’’ یہ نعمت تو ہمیں ایک علم کی بدولت ملی ہے۔مفسرین فرماتے ہیں ’’پہلوں سے مراد قارون اور ا س کی قوم ہے۔قارون نے یہ کہا تھا کہ یہ (خزانہ) تو مجھے ایک علم کی بنا پرملا ہے جو میرے پاس ہے اور قارون کی قوم چونکہ اس کی اس بے ہودہ گوئی پر راضی رہی تھی اس لئے وہ بھی کہنے والوں میں شمار ہوئی۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں ’’ ممکن ہے کہ قارون کے علاوہ سابقہ امتوں میں سے اور لوگوں نے بھی ایساکہا ہو۔(تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ: ۵۰ ۱۱ / ۱۳ روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۵۰ ۸ / ۱۲۲ ملتقطا) {فما اغنى عنهم ما كانوا یكسبون: تو ان کی کمائیاں ان کے کچھ کام نہ آئیں ۔} یعنی جو نعمت انہیں ملی اس نے ان سے سختی اور عذاب دور نہ کیا اور نہ ہی اس نعمت نے انہیں کوئی فائدہ دیا۔( روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۵۰ ۸ / ۱۲۲)