Surah Az Zumar Ayat 51 (39:51)
The Troops · Juz 24 · Makki
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْاؕ-وَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ هٰۤؤُلَآءِ سَیُصِیْبُهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْاۙ-وَ مَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اُن کے کمائے ہوئے اعمال کی برائیاں اُنہیں پہنچیں اوراِن میں (بھی) جو ظالم ہیں عنقریب ان پر ان کے کمائے ہوئے اعمال کی برائیاں آپڑیں گی اور وہ اللہ کو بے بس نہیں کرسکتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان پر پڑ گئیں ان کی کمائیوں کی برائیاں اور وہ جو ان میں ظالم ہیں عنقریب ان پر پڑیں گی ان کی کمائیوں کی برائیاں اور وہ قابو سے نہیں نکل سکتے۔
Tafseer (Urdu)
{فاصابهم سیات ما كسبوا: تو ان کے کمائے ہوئے اعمال کی برائیاں انہیں پہنچیں ۔} یعنی پہلے لوگوں نے جو برے اعمال کئے تھےان کی سزائیں انہیں پہنچیں اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کے ہم عصر وہ لوگ جو شرک کر کے اپنی جانوں پر ظلم کر رہے ہیں عنقریب پہلوں کی طرح ان پر بھی ان کے کفر اور گناہوں کی سزائیں اپڑیں گی اور وہ اپنے برے اعمال اور اخلاق کی بنا پر اللہ تعالی کو بے بس نہیں کرسکتے۔ کفار مکہ کو ان کے اعمال کی سزائیں ملیں چنانچہ ان پر قحط کی مصیبت ائی اور وہ سات برس تک قحط کی مصیبت میں مبتلا رکھے گئے اور غزوہ بدر کے دن ان کے بڑے بڑے سردار قتل کر دئیے گئے۔ (روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۵۱ ۸ / ۱۲۲ ملخصا)