Surah Az Zumar Ayat 52 (39:52)
The Troops · Juz 24 · Makki
اَوَ لَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ روزی کشادہ کرتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ (بھی) فرماتا ہے۔ بیشک اس میں ایمان والوں کے لیے ضرور نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اُنہیں معلوم نہیں کہ اللہ روزی کشادہ کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگ فرماتا ہے بیشک اِس میں ضرور نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یعلموا: کیا انہیں معلوم نہیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جن لوگوں کی ہم نے تکلیف دور کر دی اور وہ ہمارا احسان ماننے کی بجائے کہنے لگے کہ یہ نعمتیں تو ہمیں ہمارے علم کی بنا پر ملی ہیں کیا وہ جانتے نہیں کہ تکلیف اور راحتوسعت تنگی اور مصیبت اللہ تعالی کے دست قدرت میں ہے اور ا س کے علاوہ اور کوئی یہ قدرت نہیں رکھتاکیا وہ جانتے نہیں کہ اللہ تعالی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کر دے اور جس کے لئے چاہے تنگ کر دے ۔بے شک یہ بندوں پر اللہ تعالی کی حجتیں ہیں تاکہ وہ ان کے ذریعے عبرت اور نصیحت حاصل کریں اور بے شک رزق کی وسعت اور تنگی میں ایمان والوں کے لیے اس بات پر ضرور دلائل ہیں کہ رزق وسیع اور تنگ کرنے والا اللہ تعالی ہی ہے تو جو شخص ان نشانیوں کو دیکھ لے گا اور دلائل کو سمجھ لے گا تووہ نعمت ملنے کو اپنے علم اور کوشش کی طرف منسوب نہیں کرے گا بلکہ اسے اللہ تعالی کا ہی فضل و کرم اور ا س کی عطا قرار دے گا۔