Surah Az Zumar Ayat 54 (39:54)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ اَنِیْبُوْۤا اِلٰى رَبِّكُمْ وَ اَسْلِمُوْا لَهٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب کی طرف رجوع کرواور اس وقت سے پہلے اس کے حضور گردن رکھو کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہ کی جائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب کی طرف رجوع لاؤ اور اس کے حضور گردن رکھو قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و انیبوا الى ربكم: اور اپنے رب کی طرف رجوع کرو۔} اس سے پہلی ایت میں بیان فرمایاگیا کہ جو کفر و شرک اور گناہوں سے سچی توبہ کر لے اسے بخش دیا جائے گااور اس ایت میں اللہ تعالی نے بندوں کو جلد توبہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے میرے بندو! کفر و شرک اورگناہوں سے سچی توبہ کر کے اپنے رب عزوجل کی طرف رجوع کرو اور اس وقت سے پہلے اخلاص کے ساتھ اللہ تعالی کی فرمانبرداری کرو کہ تم پر دنیا میں عذاب آجائے اگر تم نے توبہ نہ کی تو عذاب سے چھٹکارا پانے میں تمہاری کوئی مدد نہ کی جائے گی۔(تفسیر قرطبی الزمر تحت الایۃ: ۵۴ ۸ / ۱۹۶ الجزء الخامس عشر ابن کثیر الزمر تحت الایۃ: ۵۴ ۷ / ۹۹ روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۵۴ ۸ / ۱۲۷ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ فقط اللہ تعالی کی رحمت پر بھروسہ کر کے گناہوں میں مصروف رہنا درست نہیں بلکہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں گناہوں سے سچی توبہ مطلوب ہے اور جو توبہ کرناچھوڑ دے گا تو اس کے لئے بڑی وعید ہے ۔