Surah Az Zumar Ayat 55 (39:55)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ اتَّبِعُوْۤا اَحْسَنَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَّ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورتمہارے رب کی طرف سے جو بہترین چیزتمہاری طرف نازل کی گئی ہے اس کی اس وقت سے پہلے پیروی اختیار کرلو کہ تم پر اچانک عذا ب آجائے اور تمہیں خبر (بھی) نہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی پیروی کرو جو اچھی سے اچھی تمہارے رب سے تمہاری طرف اُتاری گئی قبل اس کے کہ عذاب تم پر اچانک آجائے اور تمہیں خبر نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اتبعوا: اور پیروی کرو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب اجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو تم وہ کام کرو جس کا اللہ تعالی نے اپنی کتاب قران پاک میں تمہیں حکم دیا ہے اور جس کام سے منع کیا ہے اس سے باز ا جاو۔پھر ایسا نہ ہوکہ عذاب دیکھنے کے بعد کوئی جان یہ کہے کہ ہائے افسوس ان کوتاہیوں پر جو میں نے اللہ تعالی کے بارے میں کیں کہ اس کی فرمانبرداری نہ کرسکااور اس کے حق کو نہ پہچانا اور اس کی رضا حاصل کرنے کی فکر نہ کی اور بیشک میں تو اللہ تعالی کے دین کا اور ا س کی کتاب کا مذاق اڑانے والوں میں سے تھا۔ یا کوئی جان یہ کہے کہ اگر اللہ تعالی مجھے اپنا دین قبول کرنے اور اپنی فرمانبرداری کی توفیق دیتا تو میں بھی پرہیزگاروں میں سے ہوتا۔یاجب عذاب دیکھے توکوئی جان یہ کہے :اگر مجھے ایک مرتبہ پھردنیا کی طرف لوٹنانصیب ہوتاتو میں نیکیاں کرنے والوں میں سے ہوجاتا۔(تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ: ۵۵-۵۸ ۱۱ / ۱۸-۲۰ خازن الزمر تحت الایۃ: ۵۵-۵۸ ۴ / ۶۰-۶۱ ملتقطا)