Surah Az Zumar Ayat 59 (39:59)
The Troops · Juz 24 · Makki
بَلٰى قَدْ جَآءَتْكَ اٰیٰتِیْ فَكَذَّبْتَ بِهَا وَ اسْتَكْبَرْتَ وَ كُنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہاں کیوں نہیں! بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تُو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو انکار کرنے والوں میں سے ہوگیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں کیوں نہیں بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تُو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافر تھا۔
Tafseer (Urdu)
{بلى: ہاں کیوں نہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے ان باطل عذروں کارد کرتے ہوئے گویا کہ ارشاد فرمایا: ’’ہاں کیوں نہیں ! تیرے پاس قرآن پاک پہنچا اور حق و باطل کی راہیں تم پر واضح کردی گئیں اور تجھے حق و ہدایت اختیار کرنے کی قدرت بھی دی گئی اس کے باوجود تو نے حق کو چھوڑا اور اس کو قبول کرنے سے تکبر کیا گمراہی اختیار کی اور جو حکم دیا گیا اس کی ضد و مخالفت کی تو اب تیرا یہ کہنا غلط ہے کہ اللہ تعالی مجھے راہ دکھاتا تو میں ڈرنے والوں میں سے ہوتا اور تیرے تمام عذرجھوٹے ہیں ۔ (مدارک الزمر تحت الایۃ: ۵۹ ص۱۰۴۴)