Surah Az Zumar Ayat 60 (39:60)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌؕ-اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِیْنَ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کو دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیامتکبروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور قیامت کے دن تم دیکھو گے اُنہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا کہ اُن کے منہ کالے ہیں کیا مغرورکا ٹھکانا جہنم میں نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم القیمة ترى الذین كذبوا على الله: اور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کو دیکھو گے۔} یعنی قیامت کے دن تم ان لوگوں کو دیکھو گے جنہوں نے اللہ تعالی پر جھوٹ باندھا اور اللہ تعالی کی شان میں ایسی بات کہی جو اس کے لائق نہیں اس کے لئے شریک تجویز کئے اولاد بتائی اور اس کی صفات کا انکار کیا اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قیامت کے دن ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیاان متکبروں کیلئے جہنم میں ٹھکانہ نہیں ہے جو تکبر کی وجہ سے ایمان نہ لائے یقینا وہیں ان کا ٹھکانہ ہے۔(مدارک الزمر تحت الایۃ: ۶۰ ص۱۰۴۴ خازن الزمر تحت الایۃ: ۶۰ ۴ / ۶۱ ملتقطا)