Surah Az Zumar Ayat 64 (39:64)
The Troops · Juz 24 · Makki
قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: اے جاہلو! کیا تم مجھے اس بات کاحکم دیتے ہو کہ میں اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کروں ؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ تو کیا اللہ کے سوا دوسرے کے پوجنے کو مجھ سے کہتے ہو اے جاہلو۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} مشرکین نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا کہ اپ ہمارے بعض معبودوں کی عبادت کریں تو ہم اپ کے معبود پر ایمان لے ائیں گے۔اس پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار قریش سے فرما دیں جو آپ کو اپنے اباو اجداد کے دین یعنی بت پرستی کی طرف بلاتے ہیں کہ اے جاہلو! دلائل کے ساتھ اللہ تعالی کی وحدانیت کا حق ہونا اور کفر و شرک کا باطل ہونا ثابت ہو جانے کے باوجود کیا مجھے یہ کہتے ہو کہ میں اللہ تعالی کے سوا کسی اور کی عبادت کروں انہیں جاہل اس لئے فرمایاگیا کہ اس سے پہلے حقیقی معبود کے یہ اوصاف بیان ہوئے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے اور اسمان و زمین کے خزانوں کی چابیاں اسی کے پاس ہیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ بتوں کا تعلق جمادات سے ہے اور وہ کوئی نفع یا نقصان نہیں پہنچا سکتے اور جو شخص اتنے مقدس اور عظمت والے اوصاف سے موصوف معبود کی عبادت سے منہ پھیر کر ان بے جان جسموں کی عبادت میں مشغول ہو تو وہ بہت بڑا جاہل ہے (اور ا س کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی وحدانیت کے علمبردار کو بھی اس جھوٹی عبادت کی طرف بلانا اس سے بڑی جہالت ہے) اس لئے یہاں انہیں جاہل فرمایا گیا۔( تفسیرکبیر الزمر تحت الایۃ: ۶۴ ۹ / ۴۷۱-۴۷۲ خازن الزمر تحت الایۃ: ۶۴ ۴ / ۶۲ روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۶۴ ۸ / ۱۳۲ ملتقطا)