Surah Az Zumar Ayat 65 (39:65)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَۚ-لَىٕنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ (اے ہر سننے والے مخاطب!) اگر تو نے شرک کیا تو ضرور تیراہر عمل برباد ہوجائے گا اور ضرور توخسارہ پانے والوں میں سے ہوجائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک وحی کی گئی تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف کہ اے سننے والے اگر تو نے اللہ کا شریک کیا تو ضرور تیرا سب کیا دھرا اَکارت جائے گا اور ضرور تو ہار میں رہے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اوحی الیك و الى الذین من قبلك: اور بیشک تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف یہ وحی کی گئی ہے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک اپ کی طرف اور اپ سے پہلے رسولوں کی طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ اگر بالفرض تم نے اللہ تعالی کا شریک کیا تو ضرور تمہاراہر عمل برباد ہوجائے گا اور ضرور تم خسارہ پانے والوں میں سے ہوجاوگے ۔ اس ایت میں خطاب اگرچہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ہے لیکن مراد سننے والے ہیں کیونکہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو (اور تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو) شرک سے معصوم فرمایا ہے۔(خازن الزمر تحت الایۃ: ۶۵ ۴ / ۶۲ جلالین الزمر تحت الایۃ: ۶۵ ص۳۹۰ ملتقطا) یا اس ایت میں ایک ناممکن چیز کو نا ممکن چیز پر موقوف کیا گیا ہےجیسے اس ایت میں ہے: ’’قل ان كان للرحمن ولد ﳓ فانا اول العبدین‘‘(زخرف:۸۱) ترجمہ کنزالعرفان: تم فرماؤ: (ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ) اگر رحمن کے کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں (اس کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔