Surah Az Zumar Ayat 73 (39:73)
The Troops · Juz 24 · Makki
وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًاؕ-حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا وَ فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب سے ڈرنے والوں کو گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے اور اس کے داروغے ان سے کہیں گے: تم پر سلام ہو،تم پاکیزہ رہے تو ہمیشہ رہنے کوجنت میں جاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے اُن کی سواریاں گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائیں گی یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور اس کے داروغہ اُن سے کہیں گے سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے۔
Tafseer (Urdu)
{و سیق الذین اتقوا ربهم الى الجنة زمرا: اور اپنے رب سے ڈرنے والوں کو گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا۔} اس سے پہلے عذاب پانے والوں کا حال بیان کیا گیا اور اب اس ایت سے ثواب پانے والوں کے احوال بیا ن کئے جا رہے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے رب عزوجل سے ڈرنے والوں کو عزت و احترام اور لطف و کرم کے ساتھ سواریوں پر گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو ان کی عزت و احترام کے لئے جنت کے دروازے پہلے سے ہی کھلے ہوئے ہوں گے اورجنت کے دروازے اٹھ ہیں ۔ حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ جنت کے دروازے کے قریب ایک درخت ہے اس کے نیچے سے دو چشمے نکلتے ہیں مومن وہاں پہنچ کر ایک چشمہ میں غسل کرے گا تواس سے اس کا جسم پاک و صاف ہوجائے گا اور دوسرے چشمہ کا پانی پئے گا تواس سے اس کا باطن پاکیزہ ہوجائے گاپھر فرشتے جنت کے دروازے پر استقبال کریں گے اور جنت کے خازن ان سے کہیں گے: تم پر سلام ہوتم پاکیزہ رہے تو ہمیشہ رہنے کوجنت میں جاؤ۔(تفسیرکبیر الزمر تحت الایۃ: ۷۳ ۹ / ۴۷۹-۴۸۰ خازن الزمر تحت الایۃ: ۷۳ ۴ / ۶۳-۶۴ ملتقطا) {و قالوا: اور وہ کہیں گے۔} یعنی اہل جنت کہیں گے کہ سب خوبیاں اس اللہ تعالی کیلئے ہیں جس نے اپنا جنت کا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیں جنت کی زمین کا وارث کیا تاکہ ہم اس میں جیسے چاہیں تصرف کریں اورہم اپنی جنت میں جہاں چاہیں رہیں لہذا دنیا میں اللہ تعالی اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے والوں کا اخرت میں کیا ہی اچھا اجر ہے۔( خازن الزمر تحت الایۃ: ۷۴ ۴ / ۶۴ ملخصا)