Surah An Nisa Ayat 21 (4:21)
The Women · Juz 4 · Madani
وَ كَیْفَ تَاْخُذُوْنَهٗ وَ قَدْ اَفْضٰى بَعْضُكُمْ اِلٰى بَعْضٍ وَّ اَخَذْنَ مِنْكُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم وہ (مال) کیسے واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم (تنہائی میں ) ایک دوسرے سے مل چکے ہو اور وہ تم سے مضبوط عہد (بھی) لے چکی ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیونکر اسے واپس لوگے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بے پردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں۔
Tafseer (Urdu)
{و كیف تاخذونه :اور تم وہ (مال) کیسے واپس لے سکتے ہو۔} مہر کی واپسی کا بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا تم وہ مال عورتوں سے کیسے واپس لے سکتے ہو حالانکہ تم تنہائی میں ایک دوسرے سے مل چکے ہو اور وہ تم سے مضبوط عہد بھی لے چکی ہیں۔ وہ عہد اللہ تعالی کا یہ ارشا دہے: فامساك بمعروف او تسریح باحسان (بقرہ: ۲۲۹) ترجمہ کنزالعرفان: کہ اچھے طریقے سے انہیں رکھو گے اور اگرچھوڑو گے تو اچھے طریقے سے چھوڑو گے۔ خلوت صحیحہ کی تعریف اور ا س کا حکم: اس ایت مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خلوت صحیحہ ہو جانے سے پور امہر دینا پڑتا ہے۔ خلوت صحیحہ یہ ہے کہ میاں بیوی کسی ایسی جگہ جمع ہو جائیں جہاں ہم بستری کرنے سے کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لئے بہار شریعت حصہ 7کا مطالعہ کیجئے۔