Surah Ghafir Ayat 1 (40:1)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
حٰمٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariحم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحم۔
Tafseer (Urdu)
{حم} ان حروف کا تعلق حروف مقطعات سے ہے اور ان کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے ۔ {تنزیل الكتب من الله: کتاب کا نازل فرمانا اللہ کی طرف سے ہے۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قران مجید کو نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی طرف سے نہیں بنایا بلکہ یہ وہ کتاب ہے جسے اس اللہ تعالی نے نازل فرمایا ہے جس کی شان یہ ہے کہ وہ عزت والا ہے اور تمام معلومات کا علم رکھنے والا ہے۔ (روح البیان المومن تحت الایۃ: ۲ ۸ / ۱۵۰) یاد رہے کہ قران کریم وہ عظیم الشان کتاب ہے جسے نازل فرمانے والا عزت و علم والا لانے والا بھی عزت و علم والا جس نبی کی طرف لایا گیا وہ بھی عزت و علم والا ہے اور جو اس قران کو پڑھتا سمجھتا اور عمل کرتا ہے وہ بھی عزت و علم والا ہوجاتا ہے البتہ یہاں یہ فرق ذہن نشین رہے کہ اللہ تعالی کاعزت والا اور علم والا ہونا ذاتی ہے کسی کا دیا ہو انہیں نیز اللہ تعالی کا علم کسی الے یا غورو فکر کامحتاج نہیں اس کا علم ازلی اور ابدی ہے کہ نہ اس کی کسی وقت سے کوئی ابتداء ہے اور نہ انتہااس کے علم کا ہونا ضروری ہے اور نہ ہونا محال ہےاس کا علم دائمی ہےاس میں تبدیلی اور تغیر محال ہے اور اس کا علم انتہائی کامل ہے جبکہ مخلوق کاعزت اور علم والا ہونا اللہ تعالی کی عطا سے ہے اور جواوصاف اللہ تعالی کے علم کے ہیں وہ مخلوق کے علم کے ہر گز نہیں ہیں ۔