Surah Ghafir Ayat 13 (40:13)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًاؕ-وَ مَا یَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنْ یُّنِیْبُ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے روزی اتارتا ہے اور نصیحت نہیں مانتا مگر وہی جو رجوع کرے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے کہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے روزی اُتارتا ہے اور نصیحت نہیں مانتا مگر جو رجوع لائے۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی یریكم ایته: وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے۔} اس سے پہلی ایات میں مشرکوں کا دردناک انجام بیان ہو ا اور اب یہاں سے وہ چیزیں بیان کی جا رہی ہیں جو اللہ تعالی کی قدرتحکمت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں چنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! اللہ صرف وہی ہے جو تمہیں اپنی مصنوعات جیسے ہوابادل اور بجلی وغیرہ کے عجائبات دکھاتا ہے جو اس کی قدرت کے کمال پر دلالت کرتے ہیں اور تمہارے لیے اسمان کی طرف سے بارش برساتا ہے جو کہ روزی ملنے کا سبب ہے اوران نشانیوں سے وہی نصیحت حاصل کرتا اور نصیحت مانتا ہے جوتمام امور میں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والا اور شرک سے تائب ہو کیونکہ سرکش انسان نہ نصیحت حاصل کرتا ہے اور نہ ہی نصیحت قبول کرتا ہےتو اے لوگو! تم پر لازم ہے کہ شرک سے کنارہ کشی کر کے اور خالص اللہ تعالی کے بندے بن کرصرف اللہ تعالی کی عبادت کرواگرچہ کافروں کو یہ بات ناپسند ہو ۔( تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ:۱۳-۱۴ ۹ / ۴۹۶-۴۹۷ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ۴ / ۶۸ مدارک غافر تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ص۱۰۵۴ ملتقطا) سورہ مومن کی ایت نمبر13اور 14سے حاصل ہونے والی معلومات: ان ایات سے 3باتیں معلوم ہوئیں : (1)… روزی تو سب کے لئے ہے مگر ہدایت سب کے لئے نہیں ۔ افسوس کہ ہمیں اپنی روزی کی تو بہت فکر ہے لیکن ہدایت کی کوئی فکرنہیں ۔ (2)…جو بھی نیک عمل کیا جائے اس میں ریاکاری اور لوگوں کو دکھانا مقصود نہ ہو بلکہ وہ خالص اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کے لئے کیا جائے کیونکہ اللہ تعالی پاک ہے اور وہ ریادکھلاوے وغیرہ سے پاک عمل ہی کو قبول فرماتا ہے ۔ (3)… ایت نمبر14 میں صلح کلیت کاذہن رکھنے والوں کے لیے عبرت ہے کہ اللہ تعالی کے حکم پر عمل کرنے میں اللہ تعالی کے نافرمانوں کی ناپسندیدگی کی کوئی پرواہ نہیں کی جائے گی۔