Surah Ghafir Ayat 45 (40:45)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
فَوَقٰىهُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اللہ نے اسے ان کے مکر کی برائیوں سے بچالیا اور فرعونیوں کو برے عذاب نے آ گھیرا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اللہ نے اُسے بچالیا ان کے مکر کی برائیوں سے اور فرعون والوں کو برے عذاب نے آ گھیرا۔
Tafseer (Urdu)
{فوقىه الله سیات ما مكروا: تو اللہ نے اسے بچالیا ان کے مکر کی برائیوں سے۔} اس سے پہلی ایت میں بیان ہو اکہ مرد مومن نے (فرعونیوں کی دھمکی کی پرواہ نہ کی اور) اپنا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد کر دیااور یہاں بیان کیا جا ر ہاہے کہ جب فرعون اور اس کے درباریوں نے مرد مومن کو سزا دینے کا ارادہ کیا تو اللہ تعالی نے اسے ان کے شر سے بچا لیا جبکہ فرعون کی قوم اور فرعون کا انجام یہ ہوا کہ انہیں برے عذاب نے گھیر لیادنیا میں وہ فرعون کے ساتھ دریا میں غرق ہوگئے اور قیامت کے دن جہنم میں جائیں گے ۔( تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ: ۴۵ ۹ / ۵۲۱ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۴۵ ۴ / ۷۳ ملتقطا) اس سے معلوم ہو اکہ جو شخص اپنا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد کر دیتا ہے اور اس پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ تعالی اسے کفایت فرماتا اور دشمنوں کے مکر و فریب سے بچالیتاہے۔