Surah Ghafir Ayat 49 (40:49)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو آگ میں ہیں وہ جہنم کے داروغوں سے کہیں گے ، آپ اپنے رب سے دعا کردیں کہ وہ ہم پر ایک دن کچھ عذاب (یا) عذاب کا ایک دن ہلکا کردے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو آگ میں ہیں اس کے داروغوں سے بولے اپنے رب سے دعا کرو ہم پر عذاب کا ایک دن ہلکا کردے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین فی النار: اور جو آگ میں ہیں وہ کہیں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کافروں میں سے کمزور لوگ اپنے سرداروں سے مایوس ہو جائیں گے تو وہ جہنم پر مامور فرشتوں کی طرف رخ کریں گے اور ان سے کہیں گے:اپ حضرات ہی اپنے رب عزوجل سے دعا کریں کہ دنیا کے ایک دن کی مقدار تک ہمارے عذاب میں تخفیف رہے ۔فرشتے جواب دیں گے :کیا تمہارے پاس تمہارے اللہ تعالی کے رسول نشانیاں نہ لاتے تھے اورکیا انہوں نے واضح معجزات پیش نہ کئے تھے مراد یہ ہے کہ اب تمہارے لئے عذر کرنے کی کوئی جگہ باقی نہ رہی ۔کافرلوگ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے تشریف لانے کو تسلیم کریں گے اور اپنے کفر کرنے کا بھی اقرار کریں گے ۔فرشتے جواب دیں گے :ہم کافروں کے حق میں دعا نہیں کریں گے لہذاتم خود ہی اپنے رب سے دعا کرکے دیکھ لو کہ وہ تم پر ایک دن کے لئے عذاب ہلکا کر دے لیکن بہرحال تمہارا دعا کرنا بھی بیکار ہی جائے گا کیونکہ وہ قبول نہیں ہو گی۔( تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ۹ / ۵۲۲-۵۲۳ مدارک غافر تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ص۱۰۶۱ ملتقطا)