Surah Ghafir Ayat 51 (40:51)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ضرور ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں مدد کریں گے اوراس دن بھی جس دن گواہ کھڑے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ضرور ہم اپنے رسولوں کی مدد کریں گے اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{انا لننصر رسلنا: بیشک ضرور ہم اپنے رسولوں کی مدد کریں گے۔} اس سے پہلی ایات میں جہنم کے اندر کافروں کے باہمی جھگڑے کا ذکر ہوا اور اب یہاں سے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والوں کا ذکر کیا جا رہا ہے کہ دنیا اور اخرت میں ان کی مدد کی جائے گیچنانچہ ا س ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک ضرور ہم اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام اوران پر ایمان لانے والوں کو غلبہ عطا فرما کر مضبوط حجت دے کر اور ان کے دشمنوں سے انتقام لے کر دنیا کی زندگی میں ان کی مدد کریں گے اور قیامت کے اس دن بھی ان کی مدد کریں گے جس دن فرشتے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی تبلیغ اور کفار کی تکذیب کی گواہی دیں گے اور اگراس دن کافر اپنے کفر کے متعلق کسی قسم کاعذرپیش کریں گے تووہ مانا نہیں جائے گااوراگرتوبہ کریں گے تو وہ قبول نہیں ہوگی اوراس دن وہ اللہ عزوجل کی رحمت سے دورہوں گے اورجہنم ان کا ٹھکانہ ہوگا۔( تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ: ۵۱-۵۲ ۹ / ۵۲۳-۵۲۴ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۵۱-۵۲ ۴ / ۷۴ بغوی غافر تحت الایۃ: ۵۱-۵۲ ۴ / ۸۹ ملتقطا)