Surah Ghafir Ayat 53 (40:53)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی عطا فرمائی اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی عطا فرمائی اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث کیا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا موسى الهدى: اور بیشک ہم نے موسی کو رہنمائی عطا فرمائی۔} اس ایت میں لفظ ’’ الهدى‘‘ سے مراد تورات اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو دئیے جانے والے معجزات ہیں جو ان کی قوم کے لئے رہنمائی اور ہدایت حاصل کرنے کا ذریعہ تھےنیز اس سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا کئے جانے والے وہ کثیر علوم بھی مراد ہو سکتے ہیں جو دنیا اور اخرت میں نفع مند ہیں اور بنی اسرائیل کو جس کتاب کا وارث بنایا گیااس سے مراد تورات ہے۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۵۳ ۸ / ۱۹۵ تفسیر کبیر المومن تحت الایۃ: ۵۳ ۹ / ۵۲۵ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۵۳ ۴ / ۷۴ ملتقطا) {هدى و ذكرى: ہدایت اور نصیحت کے لئے۔} یعنی یہ کتاب عقلمندوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے ۔یہاں ایت میں بطور خاص عقل مندوں کا ذکر اس لئے کیا گیا کہ اس کتاب کی ہدایت اورنصیحت سے فائدہ یہی لوگ اٹھاتے ہیں۔( روح المعانی غافر تحت الایۃ: ۵۴ ۱۲ / ۴۵۲)