Surah Ghafir Ayat 6 (40:6)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یونہی تمہارے رب کی بات کافروں پر ثابت ہوچکی ہے کہ وہ دوزخی ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یونہی تمہارے رب کی بات کافروں پر ثابت ہوچکی ہے کہ وہ دوزخی ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و كذلك: اور یونہی۔} یعنی اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح سابقہ جھٹلانے والی اور اپنے رسولوں کے ساتھ باطل جھگڑا کرنے والی امتوں پر عذاب سے متعلق اللہ تعالی کا حکم اور اس کی قضا جاری ہوئی اسی طرح اپ کو جھٹلانے والے اور اپ کے خلاف سازشیں کرنے والے کفار پر بھی اللہ تعالی کی بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہ جہنمی ہیں ۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۶ ۸ / ۱۵۴)یاد رہے کہ اس ایت میں کافروں سے وہ مراد ہیں جن کی موت کفرپرہوگی اوریہ کافرہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے ۔ عبرت کا نشان بننے سے پہلے عبرت حاصل کر لیں : اس ایت سے اشارۃ معلوم ہوا کہ کفر اور گناہوں پرقائم رہنا دنیا و اخرت میں اللہ تعالی کی گرفت اور عذاب کی طرف لے جاتا ہے لہذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ کفر اور گناہوں پر اصرار کرنے کی بجائے فورا ان سے سچی توبہ کرلے تاکہ ایسا نہ ہو کہ اسے عبرت کا نشان بنا دیا جائے اور اس کے نصیحت حاصل کرنے سے پہلے دوسرے لوگ اس سے عبرت و نصیحت حاصل کریں ۔اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے سچی اور فوری توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائےامین۔