Surah Ghafir Ayat 61 (40:61)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں آرام پاؤ اور دن بنایا آنکھیں کھولتا، بیشک اللہ لوگوں پر فضل والا ہے لیکن بہت آدمی شکر نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اُس میں آرام پاؤ اور دن بنایا آنکھیں کھولتا بیشک اللہ لوگوں پر فضل والا ہے لیکن بہت آدمی شکر نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی جعل لكم الیل لتسكنوا فیه: اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں آرام پاؤ۔} اس سے پہلی ایت میں دعا مانگنے کا حکم ارشاد فرمایاگیا اور دعا میں مشغول ہونے کے لئے اللہ تعالی کی معرفت ہونا ضروری ہے اس لئے یہاں ایک قادر معبود کے موجود ہونے پر دلیل بیان فرمائی گئی ہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہارے فائدے کے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام اور سکون پاؤ کیونکہ رات میں ٹھنڈک اور نمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کی حرکت کرنے والی قوتیں رات میں قدرے ساکن ہو جاتی ہیں نیز رات میں اندھیرا ہوتا ہے جس کی بنا پر انسان کے حواس بھی پوری طرح کام کرنے سے رک جاتے ہیں اور یوں انسان کے اعصاب اور حواس کو ارام کرنے کا موقع مل جاتا ہے اور اللہ تعالی نے تمہارے نفع کے لئے دن کو روشن بنایاتاکہ تم اس کی روشنی میں اپنے ضروری کام اطمینان کے ساتھ انجام دے سکو بیشک رات اور دن کو پیدا کرکے اللہ تعالی لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے لیکن بہت سے آدمی اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔( تفسیر کبیر المومن تحت الایۃ: ۶۱ ۹ / ۵۲۸ روح البیان المومن تحت الایۃ: ۶۱ ۸ / ۲۰۳ ملتقطا)