Surah Ghafir Ayat 62 (40:62)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍۘ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی اللہ ہے تمہارا رب، ہر شے کا خالق ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،تو کہاں اوندھے جاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ ہے اللہ تمہارا رب ہر چیز کا بنانے والا اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو کہاں اوندھے جاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ذلكم الله ربكم: وہی اللہ ہے تمہارا رب۔} یعنی جس نے تمہارے فائدے کے لئے رات اور دن جیسی عظیم چیزوں کو پیدا کیا وہ اللہ ہی تمہارا رب ہے اور وہی معبودہے تمہارا رب ہے اور تمام اشیا ء کا خالق ہے اور ان اوصاف میں اس کا کوئی شریک نہیں تو اے کافرو! تم کہاں اوندھے جارہے ہوکہ اس کو چھوڑ کر بتوں کی عبادت کرتے ہو اور اس پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ اس کے معبود ہونے پر قطعی دلائل قائم ہیں ۔( مدارک غافر تحت الایۃ: ۶۲ ص۱۰۶۴ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۶۲ ۴ / ۷۷ جلالین غافر تحت الایۃ: ۶۲ ص۳۹۵ ملتقطا)