Surah Ghafir Ayat 66 (40:66)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ٘-وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ، مجھے منع کیا گیا ہے کہ ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے روشن دلیلیں آئی ہیں اور مجھے حکم ہے کہ رب العالمین کے حضور گردن رکھوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ میں منع کیا گیا ہوں کہ انھیں پوجوں جنھیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو جبکہ میرے پاس روشن دلیلیں میرے رب کی طرف سے آئیں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ ربُّ العالَمین کے حضور گردن رکھوں ۔
Tafseer (Urdu)
{ قل انی نهیت: تم فرماؤ مجھے منع کیا گیا ہے۔} شان نزول: کفار مکہ نے جہالت اور گمراہی کی بنا پر اپنے باطل دین کی طرف حضورپر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو دعوت دی تھی اور آپ سے بت پرستی کی درخواست کی تھی اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور ارشاد فرمایا گیا:اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں سے فرما دیں کہ مجھے بتوں کی پوجا کرنے سے منع کیا گیاہے اور بے شک میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے اس کی وحدانیت پر دلالت کرنے والی روشن دلیلیں ا چکی ہیں ا ور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں رب العالمین کے حضور گردن جھکا کر رکھوں اور اخلاص کے ساتھ اسی کے دین پر قائم رہوں ۔(خازن حم المومن تحت الایۃ: ۶۶ ۴ / ۷۷ مدارک غافر تحت الایۃ: ۶۶ ص۱۰۶۴ روح البیان المومن تحت الایۃ: ۶۶ ۸ / ۲۰۶-۲۰۷ ملتقطا)