Surah Ghafir Ayat 65 (40:65)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَؕ-اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اس کی عبادت کرو،خالص اسی کے بندے ہوکر،تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو سارے جہانوں کا رب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی زندہ ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اُسے پوجو نرے اُسی کے بندے ہوکر سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہان کا رب۔
Tafseer (Urdu)
{هو الحی: وہی زندہ ہے۔} یعنی اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہی ذاتی طور پر زندہ ہے جبکہ اسے موت ا نا اور اس کا فنا ہو جانا محال ہے اور ذات صفات اور افعال میں چونکہ ا س کا کوئی مقابل نہیں ا س لئے اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود ہی نہیں لہذا اے لوگو!تم اخلاص کے ساتھ صرف اسی کی عبادت کرو اور یوں کہو کہ تمام تعریفیں اس اللہ تعالی کے لئے ہیں جو سارے جہاں کا رب ہے۔( تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ: ۶۵ ۹ / ۵۳۰ روح البیان المومن تحت الایۃ: ۶۵ ۸ / ۲۰۶ ملتقطا)