Surah Ghafir Ayat 64 (40:64)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِؕ-ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ ۚۖ-فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کوٹھہرنے کی جگہ بنایا اور آسمان کوچھت اور تمہاری صورتیں بنائیں تو تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں روزی دیں ۔ یہ ہے اللہ تمہارا رب۔ تووہ اللہ بڑی برکت والا ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ہے جس نے تمہارے لیے زمین ٹھہراؤ بنائی اور آسمان چھت اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور تمہیں ستھری چیزیں روزی دیں یہ ہے اللہ تمہارا رب تو بڑی برکت والا ہے اللہ رب سارے جہان کا۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی جعل لكم الارض قرارا: اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کوٹھہرنے کی جگہ بنایا۔} یہاں سے اللہ تعالی کے موجود ہونے اور اس کی قدرت کے مزید دلائل بیان فرمائے گئے ہیں چنانچہ ا س ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! اللہ وہی ہے جس نے تمہاری مصلحت اور ضروریات کے لیے زمین کو ایسا بنایا جس پر ٹھہرنا ممکن ہو اور اس نے اسمان کو گنبد کی طرح بلند فرما کراسے تمہارے اوپر مضبوط چھت بنایا تاکہ تمہیں ایک مستقل چھت میسر ہو اوراس نے تمہاری صورتیں بنائیں تو بہت اچھی صورتیں بنائیں کہ تمہیں جانوروں کی طرح اوندھا چلنے والا نہیں بنایا بلکہ تمہیں سیدھے قد والا خوبصورت اور متناسب اعضاء والا بنایااوراس نے تمہیں کھانے پینے کی ستھری اور لذیذچیزیں روزی کے طور پر دیں اور جس کی یہ عظیم قدرت اور شان ہے وہ اللہ ہی تمہارا رب ہے اور وہی تمہاری عبادت کا حق دار ہے تو وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جو سارے جہان کا رب ہے اور رب ہونے میں اس کا کوئی شریک نہیں ۔( تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ: ۶۴ ۹ / ۵۳۰ روح البیان المومن تحت الایۃ: ۶۴ ۸ / ۲۰۵-۲۰۶ ملتقطا)