Surah Ghafir Ayat 69 (40:69)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِؕ-اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ ﳝ 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں کہاں وہ پھیرے جاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تم نے اُنھیں نہ دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں کہاں پھیرے جاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الم تر الى الذین یجادلون فی ایت الله: کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان لوگوں کی طرف دیکھیں جو قران مجید کی واضح ایات کو باطل کرنے کے لئے ان میں جھگڑا کرتے ہیں حالانکہ وہ ایتیں ایمان قبول کر لینے کا باعث ہیں اور ایتوں میں جھگڑا کرنے سے انتہائی سختی کے ساتھ روکتی ہیں اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان کے خراب احوال اور کمزور اراء پر تعجب فرمائیے کہ یہ کس طرح قران مجید کی ایات اور ان کی تصدیق کرنے سے انہیں جھٹلانے کی طرف پھر رہے ہیں حالانکہ بے شمار ایسے دلائل موجود ہیں جن کا تقاضا یہ ہے کہ وہ ایمان قبول کر کے قرانی ایات کے سامنے سر تسلیم خم کر لیں ۔ یاد رہے کہ اس سورت میں 4مقامات پر قران کریم کی ایات میں جھگڑا کرنے والوں کا ذکر ہوااس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ ہر مقام پر جھگڑا کرنے والے مختلف لوگوں کا ذکر ہو اور ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جن ایات میں جھگڑا کیا گیا وہ مختلف ہوں اور ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ (اس معاملے کی اہمیت کی وجہ سے) تاکید کے طور پر اس کا چار بار ذکر کیا گیا ہونیز بعض مفسرین کے نزدیک اس ایت میں جھگڑا کرنے والوں سے مشرکین مراد ہیں اور بعض کے نزدیک وہ لوگ مراد ہیں جو تقدیر کا انکار کرتے ہیں ۔(روح البیان المومن تحت الایۃ: ۶۹ ۸ / ۲۱۰ طبری غافر تحت الایۃ: ۶۹ ۱۱ / ۷۶ ملتقطا)