Surah Ghafir Ayat 70 (40:70)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا ﱡ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جنہوں نے کتاب کو اور اسے جھٹلایاجو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا، تووہ عنقریب جان جائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جنہوں نے جھٹلائی کتاب اور جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا وہ عنقریب جان جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{الذین كذبوا بالكتب: وہ جنہوں نے کتاب کو جھٹلایا۔} یعنی جن کافروں نے قرآن کریم کو جھٹلایا اور جو اللہ تعالی نے اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھیجا اسے بھی جھٹلایا تو عنقریب وہ اپنے جھٹلانے کا انجام جان جائیں گے۔ یاد رہے کہ اللہ تعالی نے اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کے ساتھ جو چیز بھیجی اس سے مراد یا تو وہ کتابیں ہیں جو پہلے رسول لائے یا وہ حق عقائد ہیں جو تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے پہنچائے جیسے اللہ تعالی کی وحدانیت اور موت کے بعد دوبارہ زندہ کیا جانا۔(ابو سعود غافر تحت الایۃ: ۷۰ ۴ / ۴۹۷ جلالین غافر تحت الایۃ: ۷۰ ص۳۹۵ ملتقطا)