Surah Ghafir Ayat 79 (40:79)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘ 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے کہ کسی پر تم سواری کرواور کسی کا گوشت کھاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے کہ کسی پر سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی جعل لكم الانعام: اللہ ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے۔} اس سے پہلی ایات میں کافروں کے لئے وعید بیان ہوئی اور اس ایت سے اللہ تعالی کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی اشیاء بیان کی جا رہی ہیں چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے تا کہ ان میں سے کسی پر تم سواری کرواور کسی کا گوشت کھاؤاور تمہارے لیے ان چوپایوں میں سواری اور گوشت کھانے کے علاوہ بھی کتنے ہی فائدے ہیں کہ تم ان کا دودھ اور اون وغیرہ اپنے کام میں لاتے ہو اوران کی نسل سے نفع اٹھاتے ہو اور وہ چوپائے اس لئے بنائے تاکہ تم اپنے سفروں میں اپنے وزنی سامان ان کی پیٹھوں پر لاد کر ایک مقام سے دوسرے مقام پر لے جاو اور تم خشکی کے سفروں میں ان چوپایوں پراور دریائی سفروں میں کشتیوں پر سوار ہوتے ہواور اللہ تعالی تمہیں اپنی وہ نشانیاں دکھاتا ہے جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں اور وہ نشانیاں ایسی ظاہر و باہر ہیں کہ ان کے انکار کی کوئی صورت ہی نہیں تو تم اللہ تعالی کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی کون سی نشانی کا انکار کرو گے۔(تفسیرکبیر المومن تحت الایۃ: ۷۹-۸۱ ۹ / ۵۳۴ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۷۹-۸۱ ۴ / ۷۹ ملتقطا)