Surah Ghafir Ayat 82 (40:82)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ 82
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا تو دیکھتے کہ ان سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا، وہ ان سے تعداد میں زیادہ اور قوت اور زمین میں نشانیوں کے اعتبار سے زیادہ قوی تھے تو ان کے کیا کام آیا جو انہوں نے کمایا؟۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتوکیا اُنھوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے اُن سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا وہ ان سے بہت تھے اور ان کی قوت اور زمین میں نشانیاں اُن سے زیادہ تو ان کے کیا کام آیا جو اُنھوں نے کمایا۔
Tafseer (Urdu)
{افلم یسیروا فی الارض: کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کیا کفار قریش نے زمین میں سفر نہ کیا تاکہ وہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا وہ لوگ ان کفار قریش سے تعداد میں بھی کثیر تھے اور ان کی جسمانی طاقت بھی ان سے زیادہ تھی اور زمین میں محل اور عمارتوں کے اعتبار سے بھی وہ ان سے زیادہ قوی تھے تو انہوں نے جو کمایا وہ ان کے کیا کام آیامعنی یہ ہیں کہ اگر یہ لوگ (عاد اور ثمود وغیرہ کی) زمین میں سفر کرتے تو انہیں معلوم ہوجاتا کہ سرکش منکروں کا کیا انجام ہوا اور وہ کس طرح ہلاک و برباد ہوئے اور ان کی تعداد ان کی طاقت اور ان کے مال کچھ بھی ان کے کام نہ آسکے۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۸۲ ۸ / ۲۱۹-۲۲۰ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۸۲ ۴ / ۷۹ ملتقطا)