Surah Ghafir Ayat 84 (40:84)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا توبولے ،ہم ایک اللہ پر ایمان لائے اور جن چیزوں کو ہم اللہ کا شریک بناتے تھے ان کے منکر ہوئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب اُنھوں نے ہمارا عذاب دیکھا بولے ہم ایک اللہ پر ایمان لائے اور جو اس کے شریک کرتے تھے اُن سے منکر ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{فلما راوا باسنا: پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ پھر جب سابقہ جھٹلانے والی امتوں نے دنیا میں ہمارا شدید عذاب دیکھا تو کہنے لگے :ہم ایک اللہ تعالی پر ایمان لائے اوراس ایمان کے ذریعے ان کا انکار کرتے ہیں جنہیں اس کا شریک ٹھہراتے تھے اور اللہ تعالی کی بجائے جن بتوں کی پوجا کرتے تھے ان سے بیزار ہوئے تو جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا اس وقت ان کا ایمان قبول کرنا ان کے کام نہ ایا اور اللہ تعالی کا جو دستور اس کے بندوں میں گزر چکاوہ یہی ہے کہ نزول عذاب کے وقت ایمان لانا نفع مند نہیں ہوتا اوراس وقت ایمان قبول نہیں کیا جاتا اور یہ بھی اللہ تعالی کی سنت ہے کہ رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں پر عذاب نازل کرتا ہے اور جب کافروں نے عذاب دیکھا تواس وقت ان کا نقصان اور خسارے میں رہنا اچھی طرح ظاہر ہو گیا۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۸۴-۸۵ ۸ / ۲۲۱ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۸۴-۸۵ ۴ / ۷۹ ملتقطا)