Surah Fussilat Ayat 12 (41:12)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَاؕ-وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ ﳓ وَ حِفْظًاؕ-ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتواللہ نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنادیااور ہر آسمان میں اس کے کام کے احکام بھیج دیئے اور ہم نے سب سے نیچے والے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور حفاظت کے لیے ۔یہ اس کا مقرر کیا ہوا ہے جو غالب ، علم والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اُنھیں پورے سات آسمان کردیا دو دن میں اور ہر آسمان میں اسی کے کام کے احکام بھیجے اور ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور نگہبانی کے لیے یہ اس عزت والے علم والے کا ٹھہرایا ہوا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فقضىهن سبع سموات فی یومین: تو اللہ نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنادیا۔} اس ایت میں چار چیزیں بیان کی گئی ہیں (1)…جب اللہ تعالی نے اسمان کو پیدا کرنے کا قصد فرمایا تو اس نے دو دن میں سات آسمان بنادئیے۔یہ کل چھ دن ہوئے جن میں کائنات کی تخلیق ہوئی ۔ (2)…اللہ تعالی نے ہر آسمان میں اس کے کام کے احکام بھیج دیئے۔اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہر اسمان میں وہاں کے رہنے والوں کو طاعت و عبادت اورامرو نہی کے احکام بھیج دیئے (3)…اللہ تعالی نے سب سے نیچے والے آسمان کوجو زمین سے قریب ہے چراغ کی طرح روشن ہونے والے ستاروں سے آراستہ کیا اورباتیں چرانے والے شیطانوں سے اسمان کی حفاظت کے لیے ستارے بنائے۔ (4)…یہ بہترین نظام اس اللہ تعالی کا مقرر کیا ہوا ہے جو سب پر غالب اور اپنی مخلوق اوران کی حرکات و سکنات کا علم رکھنے والا ہے۔(خازن فصلت تحت الایۃ : ۱۲ ۴ / ۸۲ مدارک فصلت تحت الایۃ: ۱۲ ص۱۰۷۰-۱۰۷۱ جلالین فصلت تحت الایۃ: ۱۲ ص۳۹۷ ملتقطا)