Surah Fussilat Ayat 21 (41:21)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ قَالُوْا لِجُلُوْدِهِمْ لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَیْنَاؕ-قَالُوْۤا اَنْطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْطَقَ كُلَّ شَیْءٍ وَّ هُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے: تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟ وہ کہیں گی: ہمیں اس اللہ نے بولنے کی قوت بخشی جس نے ہر چیز کوبولنے کی طاقت دی ہے اور اس نے تمہیں پہلی مرتبہ بنایا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے تم نے ہم پر کیوں گواہی دی وہ کہیں گی ہمیں اللہ نے بلوایا جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی اور اس نے تمہیں پہلی بار بنایا اور اُسی کی طرف تمہیں پھرنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا لجلودهم: اور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے۔} جب کفارکے اعضا ان کے خلاف گواہی دیں گے اور ان کے اعمال بتا دیں گے تو وہ حیران ہو کر اپنی کھالوں سے کہیں گے :تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی وہ کھالیں کہیں گی: ہمارا بولنا کوئی عجیب بات نہیں کیونکہ ہمیں بولنے پر اس اللہ تعالی نے قدرت اورقوت دی ہے جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت دی ہے اس لئے اس کی دی ہوئی قوت سے ہم نے تمہارے تمام برے اعمال کو کچھ چھپائے بغیر بیان کر دیا اور ا س اللہ تعالی کی شان تویہ ہے کہ وہ تمہیں پہلی بار بنانے اور تمہیں دوبارہ زندہ کر کے اپنی سزا کی طرف لوٹانے پر قدرت رکھتا ہے اور ایسے قادر رب تعالی کا ہمیں بولنے کی طاقت دے دینا کوئی عجیب بات نہیں ۔( مدارک فصلت تحت الایۃ: ۲۱ ص۱۰۷۳ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۲۱ ۸ / ۲۴۸ ملتقطا) ایت میں ان لوگوں کے شبہ کا بھی جواب دیدیا جو یہ سوچیں کہ اعضاء کیسے بولیں گے تو فرمایا کہ اعضاء کو بولنے کی طاقت وہ اللہ عزوجل دے گا جس نے سب کو بولنے کی طاقت دی تو جو زبان جیسے ایک چھوٹے سے عضو کو بولنے کی طاقت دے سکتا ہے وہ دیگر اعضاء کو بھی بولنے کی طاقت دے سکتا ہے۔