Surah Fussilat Ayat 24 (41:24)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْۚ-وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر وہ (آگ پر) صبر کریں تو آگ ان کا ٹھکانہ ہے اوراگر وہ اللہ کو راضی کرنا چاہیں گے تو وہ ان میں سے نہیں ہوں گے جن سے اللہ راضی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ منانا چاہیں تو کوئی ان کا منانا نہ مانے۔
Tafseer (Urdu)
{فان یصبروا: پھر اگر وہ صبر کریں ۔} یعنی پھر اگر وہ جہنم میں عذاب پر صبر کریں اور فریاد کرنارونا دھونا بند کر دیں تو بھی ان کا ٹھکانہ اگ ہی ہے اور یہ صبر بھی ان کے لئے کارآمد نہیں اور اگر وہ اللہ تعالی کی ناراضی دور کرنا چاہیں اور اس کے لئے کتنی ہی منت سماجت کر لیں تو بھی اللہ تعالی ان سے راضی نہ ہو گا اور انہیں کسی طرح عذاب سے رہائی نہیں ملے گی لہذا ان کے حق میں صبر کرنا اور فریاد کرنا دونوں برابر ہیں اور ان دونوں سے انہیں کوئی نفع نہ ہو گا۔( مدارک فصلت تحت الایۃ: ۲۴ ص۱۰۷۳ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۲۴ ۸ / ۲۵۰ ملتقطا)