Surah Fussilat Ayat 25 (41:25)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ قَیَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوْا لَهُمْ مَّا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِۚ-اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے کافروں کیلئے کچھ ساتھی مقرر کردئیے توان ساتھیوں نے کافروں کی نظر میں ان کے اگلے اور ان کے پچھلے (اعمال) کو خوبصورت بنا دیا اور ان پر بات ثابت ہو چکی ہے (یہ) جنوں اور انسانوں کے ان گروہوں میں (شامل) ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں ۔ بیشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اُن پر کچھ ساتھی تعینات کئے اُنھوں نے اُنھیں بھلا کردکھایا جو اُن کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے اور ان پر بات پوری ہوئی ان گروہوں کے ساتھ جو اُن سے پہلے گزر چکے جِنّ اور آدمیوں کے بے شک وہ زیاں کار تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ و قیضنا لهم قرنآء: اور ہم نے کافروں کیلئے کچھ ساتھی مقرر کردئیے۔} یعنی اللہ تعالی نے دنیا میں کافروں کیلئے شیطانوں میں سے کچھ ساتھی مقرر کردئیے جنہوں نے ان کے لئے دنیا کی زیب و زینت اور نفس کی خواہشات کی پیروی کرنے کو خوبصورت بنا کر پیش کیا تو انہوں نے دنیا کو اخرت پر ترجیح دے دی اور شیطانوں نے انہیں یہ وسوسہ ڈالاکہ نہ مرنے کے بعد اٹھنا ہے نہ حساب نہ عذاب بس چین ہی چین ہے تواس کی وجہ سے کفار اخرت کو جھٹلانے لگے ۔ ان کافروں پر بھی اس عذاب کی بات پوری ہوگئی ہے جو ان سے پہلے گزرے ہوئے کافرجنوں اور انسانوں کے گروہوں پرثابت ہوچکی ہے۔ بیشک وہ نقصان اٹھانے والے تھےاسی وجہ سے عذاب کے مستحق ہوئے۔(خازن فصلت تحت الایۃ:۲۵ ۴ / ۸۴ مدارکفصلتتحت الایۃ:۲۵ص۱۰۷۳-۱۰۷۴ روح البیانحم السجدۃ تحت الایۃ: ۲۵ ۸ / ۲۵۱ ملتقطا)