Surah Fussilat Ayat 26 (41:26)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں نے کہا:اس قرآن کو نہ سنو اور اس میں فضول شوروغل مچاؤ تاکہ تم غالب آجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے یہ قرآن نہ سنو اور اس میں بیہودہ غل کرو شاید یونہی تم غالب آؤ۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین كفروا لا تسمعوا لهذا القران: اور کافروں نے کہا:اس قرآن کو نہ سنو۔} اس ایت مبارکہ میں مشرکین قریش کے بارے میں بیان کیاگیاکہ وہ قران پاک کی تاثیرسے اس قدرخوف زدہ تھے کہ لوگوں کودل جمعی کے ساتھ قران پاک سننے نہیں دیتے تھے بلکہ ان کی عادت یہی تھی کہ جس وقت قران پاک کی تلاوت کی جاتی تو شور مچانا شروع کردیتے سیٹیاں بجاتے اورطرح طرح سے اوازیں بلند کرتے ۔مقصدصرف یہ تھاکہ لوگ قران پاک کی تلاوت نہ سن سکیں کیونکہ اگرانہوں نے اس کودل جمعی سے سن لیاتوایمان لے ائیں گے ۔اس ایت مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قران پاک کی تاثیرسے کفاربھی خوف زدہ تھے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مکہ مکرمہ میں تھے ۔جب قران پڑھتے تھے تواپنی اواز بلند کرتے تھے جبکہ مشرکین لوگوں کواپ سے دوربھگاتے تھے اورکہتے تھے کہ قران نہ سنواوراس کی تلاوت کے وقت فضول شوروغل کرو تاکہ تم غالب اجاؤ۔ (درمنثور فصلت تحت الایۃ: ۲۵ ۷ / ۳۲۰ ۳۲۱)