Surah Fussilat Ayat 29 (41:29)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافر (جہنم میں جاکر) کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں جنوں اور انسانوں کے وہ دونوں (گروہ) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تاکہ (آج) ہم انہیں اپنے پاؤں کے نیچے (روند) ڈالیں تاکہ وہ (جہنم میں ) سب سے نیچے والوں میں سے ہوجائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے اے ہمارے رب ہمیں دکھا وہ دونوں جن اور آدمی جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا کہ ہم انھیں اپنے پاؤں تلے ڈالیں کہ وہ ہر نیچے سے نیچے رہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین كفروا: اور کافرکہیں گے۔} یعنی جب کافروں کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا تو وہ اس میں یوں عرض کریں گے: اے ہمارے رب! عزوجل ہمیں شیطان جنوں اور انسانوں کے وہ دونوں گروہ دکھا جنہوں نے دنیا کی زیب و زینت کو خوبصورت بنا کر ہمارے سامنے پیش کیا اور وسوسے ڈال کر ہمیں اخرت کو جھٹلانے کی طرف مائل کیا اور یوں ہمیں گمراہ کر دیا تاکہ اج اگ کے اندر ہم ان سے انتقام لیتے ہوئے انہیں اپنے پاؤں کے نیچے روندڈالیں اور وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہم سے زیادہ سخت عذاب والوں میں سے ہو جائیں اور ہمیں گمراہ کرنے کی سزا پائیں ۔( روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۲۹ ۸ / ۲۵۳ خازن فصلت تحت الایۃ: ۲۹ ۴ / ۸۵ مدارک فصلت تحت الایۃ: ۲۹ ص۱۰۷۴ ملتقطا)